Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنرچترال نویداحمد نے پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور حکومت خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید آحمد نے شہید اسامہ وڑائچ پارک چترال میں پودا لگاکر دیا, محکمہ جنگلات,محکمہ تعلیم, محکمہ صحت اور محکمہ سپورٹس سمیت دیگر محکماجات کے افسران سمیت ایم این اے چترال عبد الاکبرچترالی، ایم پی اے وزیرزادہ اور عمائدین و عوام کی بڑی تعداد اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پلانٹ فارپاکستان مہم کے تحت صوے بھر میں پانچ ملین پودوں‌کی شجرکاری کی ٹاس دی گئی ہے . جس کے مطابق چترال ضلع میں انتظامیہ کے ساتھ محکمہ جنگلات، محکمہ ایجوکیشن اورتمام لائن ڈیپارٹمنٹس اس شجرکاری مہم میں‌ بھرپورحصہ لیں‌گے . اوراپنے حصے کا پودا لگاکراس مہم کوکامیاب بنانے میں‌ اپنااپنا حصہ ڈالیں‌گے. انھوں‌نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئندہ نسل کی بقا بہترماحول کے ساتھ جڑی ہوئی ہے . لہذا چترال کا ہرشہری کم ازکم ایک ایک پودالگاکر اس مہم کو کامیاب بنانے میں‌ ہمارا ساتھ دیں‌. تقریب سے ایم این اے اورایم پی اے وچیئرمین ڈیڈک وزیرزادہ نے بھی خطاب کیا . اوراپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی .

dc chitral plantation campaign2

dc chitral plantation campaign23

dc chitral plantation campaign4

dc chitral plantation campaign233


شیئر کریں: