Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین شینجال اورلشٹ کے عوام پانی کے بوندبوندکوترس گئےحکام نوٹس لیں..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شینجال دنین اوردنین لشٹ کے عوام ابنوشی کے دو تیارمنصوبوں‌کوفوری چالوکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ڈیڈھ مہینے سے شینجال اوردنین لشٹ کے عوام پانی کے بوند بوند کوترس گئے ہیں‌.مگرمتعلقہ تمام دفاترکے چکرلگانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں‌ہوئی، جبکہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چترال کے زیرانتظام دنین لشٹ اورشینجال دنین کیلئے آبنوشی کے دوالگ الگ منصوبے گزشتہ دو برسوں‌سے زیر تعمیر ہیں‌.اورکام بھی تقریبا مکمل ہوچکا ہے مگرنامعلوم وجوہات کی بناپران منصوبوں‌ سے عوام ابھی تک مستفید نہ ہوسکے . چترال ٹائمزڈآٹ کام سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مختاراحمد نائب ناظم نیبرہوڈ دنین ون نے بتایا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ چترال اوریونیسیف کے فنڈیڈ دوالگ الگ منصوبے تقریبا مکمل ہوچکے ہیں اور دونوں‌منصوبوں‌کے پائپ بھی بچھاکردنین نالہ سے گاوں کے وسط تک پہنچائے گئے ہیں‌مگرنامعلوم وجوہات کی بنا پرگزشتہ سال سے کام ادھوراچھوڑاگیاہے . انھوں‌نے بتایا کہ گولین پائپ لائن سیلاب برد ہونے کے بعد علاقے میں‌ پانی کی انتہائی قلت ہے ، کبھی پولیس کی ٹینکی تو کبھی ٹی ایم اے کی فائربرگیڈ کی گاڑی میں علاقے میں‌پانی پہنچارہی ہے جس سے چند گھرانے بھی مستفید نہیں ہورہے ہیں‌. انھوں‌نے انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ منصوبوں‌کی تعمیرمیں تاخیر کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان دونوں‌منصوبوں‌کے ٹھیکہ محکمہ بلدیات کے ایک سرکاری ملازم کو دیا گیاہے جو مختلف ناموں‌سے ٹھیکہ داری میں‌مصروف ہے اورسرکاری ملازم ہونے کے ناطے منصوبوں‌کو ٹائم نہیں‌دے سکتا ہے .
انھوں‌نے ڈپٹی کمشنرچترال اورمتعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ منصوبوں‌سے پانی کی ترسیل کو چالو کیا جائے تاکہ گولین گول منصوبے کی بحالی تک علاقے کے عوام کوپینے کا پانی میسرآسکے بصورت دیگر علاقے کے عوام خواتین سمیت سڑکوں‌پر نکلنے پرمجبورہوگی.
اس سلسلے میں‌ جب محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تومحکمہ کاایک ذمہ دارآفیسرنے بتایا کہ دنین شینجال اورلشٹ کیلئےشروع کئے گئے منصوبوں‌پر تقریبا نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے مگرفنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹھیکہ دارکو ادائیگی نہیں‌ہوئی ہے جس کی وجہ سے کام اخری مراحل میں‌ تعطل کاشکارہے اوراسی طرح ضلعے کے دوسرے علاقوں‌میں‌بھی بہت سے منصوبے فنڈز کی کمی وجہ سے بند پڑے ہیں‌انھوں‌نے بتایا کہ حکام بالا نے چنددنوں کے اندرفنڈزریلیز ہونے کی یقین دہانی کی گئی ہے جوں‌ہی فنڈزریلیز ہوتے ہیں‌ تمام پراجیکٹس پرکام مکمل کیا جائیگا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25045