ایف سی پی ایس مستوج کے زیراہتمام یوم آزادی اوریکجہتی کشمیرکے حوالے تقریب
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوںکی طرح ایف سی پی ایس مستوج کے زیراہتمام مستوج چھاونی میں یوم آزادی پاکستان اورکشمیری مسلمانوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلے میں ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا . تقریب کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عابدسلیم مہمان خصوصی تھے. تقریب میںمختلف مکاتب فکر کے افراد کے علاوہ طلباوطالبات اوران کے والدین کثیرتعداد میںشرکت کی .
تقریب سے مہمان خصوصی کے علاوہ پرنسپل ایف سی پی ایس محبوب الہیٰ ، ہیڈ ماسٹر حاجی مرادخان، شیر غازی، ناظم نورعجم ودیگر نے خطاب کیا . مقرریںنے یوم آزادی اور کشمیری مسلمانوںکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا. اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی کیلئے تیاررہنے کا عہد کیا.
جبکہ سکول کے طلباوطالبات نے اس دن کے حوالے سے ملی نعمہ، تقاریراور خاکے پیش کئے. تقریب کے اخرمیں طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے.