Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت نے قومی آبی پالیسی پر عملدرآمدکے حوالے سے صوبوں سے مشاورت طلب کر لی

Posted on
شیئر کریں:

پانی جیسی قدرتی نعمت کاموثراستعمال وقت کی ضرورت ہے،گومل زام،کرم تنگی اوردیامیر بھاشامنصوبوں پر کام جاری ہے
نیشنل واٹرپالیسی پر عملدرآمد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیاجائیگا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت دیگرکاخطاب

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے پاکستان میں پانی جیسی قدرتی نعمت کو محفوظ بنانے اوراسکاموثراستعمال یقینی بنانے کے لئے نیشنل واٹرپالیسی پر عملدرآمد کے لئے صوبوں سے مشاورت اورتجاویزطلب کرلی ہیں تاکہ پانی کو انسانی ضروریات کے ساتھ ساتھ زراعت ولائیوسٹاک کے شعبوں اوربجلی پیداکرنے کے لئے موثرطورپر استعمال میں لاکرآئندہ نسلوں کے لئے اسکی بقاء ممکن بنائی جاسکے۔اس سلسلے میں عالمی بینک کے تعاون سے دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی نیشنل واٹرپالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں مشاورتی مزاکرے کااہتمام کیا گیاجوپشاورکے مقامی ہوٹل میں Dialogue on Implementation of National Water Policy Provincialکے موضوع پرمنعقدہوا۔مشاورتی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزادبنگش،وفاقی سیکرٹری منسٹری آف واٹرریسورس محمداشرف،جائنٹ سیکرٹری مہرعلی شاہ،سیکرٹری زراعت اسرارخان،سیکرٹری آبپاشی داؤد خان،سیکرٹری پی اینڈڈی شاہ محمود،سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہرہ مندخان، سابق سیکرٹری آبپاشی وٹیم لیڈرWCAPانجینئرنعیم خان ودیگرمختلف محکموں سے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری محمد اشرف اورجائنٹ سیکرٹری مہرعلی نے قومی آبی پالیسی کے مقاصداورمقررہ اہداف کے بارے میں مقررین کو آگاہ کیا اورصوبوں کی مشاورت کوپالیسی کا حصہ بنانے پر زوردیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزادبنگش نے کہا کہ گزراہواوقت کبھی واپس نہیں آتااس سلئے پانی بھی واپس نہیں آتا،آج ہم پانی کو ضائع کررہے ہیں جوکہ ایک بڑی نعمت ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سابق فاٹاسمیت صوبے بھر میں کئی منصوبو ں پر کام شروع کررکھا ہے جن میں دیامربھاشا،کرم تنگی ڈیم وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کوقومی مفاد میں ٹیم کے طورپر کام کرناہوگا۔اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی داؤدخان،سیکرٹری زراعت اسرارخان اورسیکرٹری پی ایچ ای بہرہ مندنے نیشنل پالیسی پرعملدرآمدکے بارے میں مختلف تجاویزاورصوبائی حکومت کے اقدامات اوراہداف کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ صوبائی حکومت آبی وسائل کے سب سے بڑے منصوبے گومل زام ڈیم پر تیزی سے کام کررہی ہے جوناصرف انسانوں کے لئے بلکہ جانوروں کے لئے بھی مفید ہے اوراس سے بجلی بھی پیداکی جائے گی۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری آبپاشی انجینئرنعیم خان نے صوبے میں پانی کی سٹوریج اوراسکے موثراستعمال کے بارے میں اہم تجاویز دیں اورصوبے میں آبی وسائل کے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے زوردیا کہ قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں تمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لے کرباقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور،پشاورمیں مشاورتی مزاکرات کے بعد ملک کے دیگرشہروں میں بھی ایسے مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس
میں نمایاں کارکردگی کے حامل ماہرین کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
25015