Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں‌بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ملک کے دوسرے حصوں‌کی طرح چترال میں‌بھی بھارت کی یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منایا گیا .اس سلسلے میں تجاریونین اورڈرائیوریونین چترال کے زیر اہتمام 15اگست کوسیاہ جنڈوں تلے پولو گراؤنڈ سے اتالیق پل تک ایک ریلی نکالی گئی. جس میں چترال کے نامور شخصیات نے بھی بھرپور طورپر حصہ لیا ۔ جس میں M.N.A چترال مولانا عبدالاکبر چترالی ، مولانا اسرارالدین الہلال، ڈسٹرکٹ ممبر نابیگ ایڈوکیٹ، صدر تجار یونین چترال شبیراحمد، ڈرائیوریونین کے نمائندگان اورمختلف مکاتب فکر نے حصہ لیا. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کشمیری مسلمانوں‌کے ساتھ مکمل یکجتہی کااظہارکیا. اورکشمیرکی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا.
chitral black day observed 1


شیئر کریں: