Chitral Times

Aug 23, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • لاوی چراگاہ پرغلط بیانی سے ایک شخص قبضہ جمانا چاہتا ہے ..انکوائری کیجائے..ناصرمحمود

    August 10, 2019 at 4:57 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دروش کے نواحی گاؤں لاوی کے عمائیدین ناصر محمود، امین محمود، خورشید احمد، عبدالباسط، محمد دین، سجاد احمد اور دوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چراگاہ لشٹ ڈپ لاوی کے حوالے سے 2009کوسول جج دروش میں اہلیان لاوی کے مابین مقدمہ شروع ہوا،معززعدالت نے حقائق تک پہنچنے کے لئے عدالتی کمیشن بھیجاعدالتی کمیشن نے تمام فریقین کے موقف سن کراپنارپورٹ اورچراگاہ شاملات کاضمیمہ بھی عدالت میں پیش کی۔انہوں نے کہاکہ کمیشن رپورٹ کے پیش نظر29اکتوبر2010کوسول جج دروش نے اپنے فیصلے میں متنازعہ چراگاہ کو1975کے نوٹفیکیشن کے تحت سرکاری ملکیت قراردی۔جس کوایک فریق نے سیشن جج چترال میں چیلنج کیااوربعدمیں مذکورہ عدالت سے اس کی درخواست خارچ ہوئی۔سن 2010سے لیکر2017تک کسی بھی فریق نے مذ کورہ چراگاہ میں تجاوزات نہیں کی۔بلکہ تمام گاوں والے یکسان طورپرفائدہ اٹھاتے رہے۔انہوں نے کہاکہ وہاں پربچوں کے لئے ایک کھیل کامیدان بھی ہے وہاں بچے روزانہ کھیلتے رہتے ہیں۔اورباقی گاون کے لوگ مال مویشیان چراتے ہیں۔سن 2017میں کچھ لوگوں نے اس چراگاہ میں تجاوازت کرنے کی کوشش کی جس کی رپورٹ ہمم اہلیاں لاوی اسسٹنٹ کمشنر دورش کودی اسسٹنٹ کمشنر دورش نے سٹلمنٹ تحصیلداراورریونیوتحصیلدارکوموقع پربھیجاجنہوں نے اپنے رپورٹ میں سابقہ فیصلے کی حمایت کی اوربدستورسرکاری زمین ہونے کی تصدیق کی۔2018کے بعداس علاقے میں لاوی پراجیکٹ پرکام شروع ہوا۔اوراس پراجیکٹ کے روڈاسی سرکاری زمین کے کچھ حصے میں آئی جس کے بعدچند لوگوں نے چوری چھپے اس سرکاری زمین کے روڈ والے حصے کواپنے نام منتقل کرنے کی کوشش کی۔جس میں محکمہ سٹلمنٹ کے خسرہ نمبر387اور384شامل ہیں اسی بنیاد پرسرکاری چراگاہ پرقبضہ جمانے کی ناقص کوشش کرتے ہیں۔اہم اہلیان لاوی کے نمائندے حکام بالاکے نوٹس میں باربارلانے کے باوجودابھی تک ان دوخسرہ جات کے اندراج عدالتی فیصلوں کے مطابق نہیں ہوئی ہے جسے اہلیان لاوی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا کوشدیدنقصان پہنچنے کاخدشہ ہے اگراس چراگاہ اندراج عدالتی فیصلوں کے مطابق نہیں ہوئی ہم اہلیان لاوی اس معاملے کولے کرسیدھابنی گلہ جائیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپیل کریں گے کہ بارباردرخواست دینے کے باوجودبھی متعلقہ ادارہ اپنے ریکارڈ کوعدالتی فیصلے کے مطابق بنانے کی زخمت نہیں کررہے ہیں۔ہمارے اس جائز مطالبے کوتنقید کانشانہ بناکرکے مخالفین نے علاقے کے کچھ بااثرشخصیات پر غلط الزامات لگائے ہیں جن کی ہم اہالیان لاوی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

  • error: Content is protected !!