Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

BLSO کے زیر اہتمام بونی ون اور بونی ٹو میں سالانہ جنرل باڈی اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ) بیار لوکل سپور ٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تنظیمات کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ BLSO آفس بونی میں منعقد ہوئی۔ جس میں 24 مرد تنظیمات اور 25 خواتین تنظیمات کے صدر اور منیجر نے شرکت کیں۔میٹنگ کا آغاز تلاؤت کلام پاک سے شروغ ہوئی۔تلاؤت کلام پاک کی سعادت قاضی حیدر نے حاصل کیا۔ اس کے بعد چیرمین BLSO سید سردار حسین شاہ نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور تنظیمات پر زور دیا کہ وہ ادارے کو مذید مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اس کو ایک مثالی ادارہ بنائیں۔ منیجر BLSO شیر افضل نے میٹنگ کی اغراض و مقاصد بیاں کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے سوالات کے جوابات دیا۔
کوارڈنیٹر BLSO اختر الدیں نے ادارے کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کیا اور ساتھ Annual Plan کی منظوری بھی لے لی۔انھوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود BLSO اپنے تنظیمات کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔فنانس آفیسر عبدالرشید نے مالیاتی رپورٹ شرکاء کے سامنے پیش کیا۔
شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات جس میں FAO کی جانب سے کھاد کاشت کاروں کو نہ ملنے کے حوالے سے شکایات پر AKRSP کے ID Manager فضل مالک اور APMاپر چترال سجاد حسین نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ذمہ داروں سے بات کرکے اس مسلے کو حل کرینگے۔شراکاء نے AKRSP اور دوسری اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ BLSO کے ذریعے کام کریں تاکہ سب کو برابری کی بنیاد پر فائدہ پہنچایا جا سکیں۔انھوں نے سرکاری ذمہ داروں اور منتخب نمائندوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس قومی ادارے سے بھر پور تعاؤں کریں اور اس کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں اپنا کردار کریں۔
اس موقع پر ID منیجر AKRSP جناب فضل مالک نے تنظیمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ BLSO کی پائیدار ترقی کا دارومدار انہی تنظیمات پر ہے۔BLSO ایک چھت کی حیثیت رکھتا ہے اور تنظیمات اس کے ستون ہیں۔یہ لوگوں کا ادارہ ہے اور آپ ہی کو اس کو مضبوط بنانا ہے۔آپ نے BLSO کی تعریف کی اور AKRSP کی جانب سے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔
ایریا پروگرام منیجر ڈسٹرکٹ اپر چترال جناب سید سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ تمام کام LSOs کے ساتھ مل کر کریگی۔اور تمام امور میں تنظیمات کی شمولیات کو یقینی بنائی جائے گی۔انھوں نے یقیں دلایا کہ AKRSP اور LSOs مل کر علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر VC بونی ون کے نائب چیرمین پرویز نے AKRSP اورBLSO کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے کے منتخب نمائندے اور عوام مل کر BLSO کو ایک مضبوط ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
میٹنگ میں UNDP کا شکریہ ادا کیا گیا کہ وہ GLOF پراجیکٹ شروغ کررہا ہے اور امید کا اظہار کیا کہ یہ پراجیکٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں جس میں سنوغر،بونی اور ریشن جہاں 2007؁ء،2010؁،اور 2015؁ء کو گلیشر پھٹنے سے ان گاوٗن کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے سے کام کا آغاز کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال،Country Director UNDP،اور صوبائی چیف کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24846