Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دروش میں عظیم الشان جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمزرپورٹ) کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دروش میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر دروش کے تمام ویلج کونسل ناظمین، کونسلرز، سپورٹس کلب و ویگر سول سوسائٹی تنظیمات اور سکولوں کے طلبہ نے شرکت کیں۔ اظہار یکجہتی کے جلسے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،قاری جمال عبدالناصر، آل ویلج کونسلز فورم کے صدر ناظم عمران الملک، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول دروش محمد سلیم کامل،پی پی پی کے سرگرم اور سنیئر کارکن شیر جوان خان، مولانا کفایت اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کرنے والوں کی گردنیں اڑا دی جائینگی۔ مقررین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلام کا اہم رکن ہے اور قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ ملکر غزوہ ہند کے لئے سربکف تیار ہے۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں اور مختلف ٹاک شوز میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم تعلقات ختم کردئیے جائیں اور کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک موقف اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی جنگ کی خواہش کرتے ہیں تاہم اپنے وقار اور پاکستان کی شہ رگ کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی باؤلا ہو چکا ہے اور اپنے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شرمناک ہزیمت کا سامنا کرنا پریگا۔
بعد ازاں نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کی گئی اور مودی اور حکومت ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔
Drosh Jalsa


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24843