Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثریں گولین میں عید پیکیج تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌چترال کے معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض چترالی کی طرف سے دوسرے مرحلے میں عیدالاضحی پیکچ گولین کے متاثرین سیلاب اور پائب لائن کی بحالی کے دوران جان بحق اور زخمی ہونے والے موری پائین کے 70 متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں 90 خاندانوں میں راشن پیکچ اور 35 گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا گیا تھا۔

حسب سابق اس بار بھی قاری فیض اللہ کی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے نمائندگی کی اور امدادی سامان چترال شہر سے گولین پہنچایا اور اپنی زیر نگرانی متاثرین میں تقسیم کا عمل سرانجام دیا اس موقع پر خطیب نے قاری فیض اللہ جو کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منی میں موجود ہیں کی طرف گزشتہ دنوں پائب لائن کی بحالی کے دوران جابحق افراد کے ورثاء سے تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام چترال کے امیر وسابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن بھی موجود تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
qari faizullah eid pakages for golan flood affectees 1

qari faizullah eid pakages for golan flood affectees 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24831