Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیر رجسٹرڈ طبی تدریسی اداروں کے مالکان طلب، نوٹس جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے غیر رجسٹرڈ طبی تدریسی اداروں کے ڈائریکٹرز اور مالکان کو 21 اگست کو طلب کرلیا۔اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری ساجد انعام نے سوات،مردان، چکدرہ اوراسلام آباد میں موجود طبی تدریسی ادارے میڈیکل کالج آف ہیلتھ مینجمنٹ سائنسز اینڈ انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ چکدرہ دیر لوئر،نیشنل کالج آف نرسنگ فضاگٹ منگورہ سوات،ایسٹ اینڈ ویسٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مردان اور رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹرز اور مالکان کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے ادارے اب تک اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں،غیر رجسٹرڈ ادارے چلانا اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے نوٹس میں چاروں اداروں کے ڈائریکٹرز اور مالکان کو 21اگست کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24795