Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر بونی میں‌کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) اپر چترال کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے سربراہی میں تحصیل میونسپل ہال بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں‌ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، مختلف محکمہ جات کے سربراہاں، منتخب نمائیندے اور معززینِ علاقہ کثیرتعداد شرکت کی۔اور مسائل کے انبارلگادئیے.

پی۔ٹی۔ائی راہنمااورممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی، تحصیل ممبر سردار حکیم،سابق چیرمین فضل الرحمٰن، ریٹائرڈ صوبیدار نور حسین، میر ایوب وغیرہ نے اپر چترال خصوصاًً ہیڈ کوارٹر بونی میں روڈوں کی ناگفتہ بہ حالت، بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ، اور کرایہ ناموں میں عدم توازن پر شدید برہمی کا اظہار کیے۔ اور ان مسائل کے فوری حل پر زور دئیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مسائل ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملکر ترجیحی بنیادپر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اورموقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں رات کے وقت ڈاکٹر نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایک ڈاکٹر رات کی دیوٹی پر لگانے کا حکم دیا جہاں کئی عرصہ سے رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے تھے۔تاہم یہ مسئلہ عارضی طور پر حل کیا گیاجبکہ مستقل طور پر ڈآکٹروں‌کی تعیناتی کیلئے حکام بالا سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کی گئی.
upper chitral khuli kachehri booni 3

upper chitral khuli kachehri booni 4

upper chitral khuli kachehri booni 18


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24787