Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں بجلی کے حوالے تمام مسائل جلد حل کئے جائیں‌گے..حمایت اللہ ایڈوائزرٹوچیف منسٹر

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کئلیے چترال سے ایک وفد ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کی قیادت میں ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر واٹر اینڈ پاور حمایت اللہ سےملاقات کی ہے . اس موقع پر متعلقہ سیکرٹریز اور پیڈو کے حکام بھی موجود تھے .ملاقات میں چترال میں بجلی کی موجودہ صورت حال اور مستقبل میں چترال میں بجلی کی متوقع پیداوار کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی . اور بتایا گیا کہ صوبائی حکومت ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کئے گئے ہیں . اور عملی کام کا آغاز جاری ماہ کے اندر کیا جائے گا . اور بجلی کی کمی دور کرنےکے ساتھ بحالی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے .جبکہ تریچ اور گرم چشمہ میں منی ہائیڈل پاور سٹیشن بنائےجائیں گے . ملاقات میں 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا . اور مقامی لوگوں کیلئےآسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی . ایم پی اےنے اس موقع پر گولین ہائیڈل پاور سٹیشن اور زیر تعمیر بجلی گھروں کی پیداوار کی رائیلٹی کے سلسلے میں بات کی . اور گولین ہائیڈل میں غیر مقامی کلاس فور کی بھرتیوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا . جس پر فیصلہ کیا گیا . کہ آیندہ نان ٹیکنکل اسامیوں پر مقامی لوگوں کو ہی بھرتی کیا جائے گا . ملاقات میں اپر چترال گرڈ سٹیشن اور بجلی کی ترسیل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی. ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر نے موقعپر متعلقہ حکام کوہدایات دیں . اور یقین دلایا کہ یہ مسائل جلد حل کئے جائیں گے . ایم پی اے کے ساتھ وفد میں‌ سی سی ڈی این اوررہنما پی ٹی آئی سرتاج احمد خان ، عبد الرزاق کے علاوہ پیڈو چترال کے پراجیکٹ منیجرانجینئر ضیاء‌اللہ و دیگر بھی موجود تھے .
wazar zada and sartaj meet pedo officials
wazar zada and sartaj meet pedo officials22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24740