Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزل کے نرخ میں‌اضافے کے بعد نئے کرایہ نامے جاری، چترال کیلئے537 روپےمقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 127روپے سے اضافہ کرکے 125 روپے مقرر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور نے صوبے میں شہروں کے مابین اور شہروں کے اندر راستوں پر ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لیے فی مسافر فی کلومیٹر نئے کرایہ نامے تیار کیے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز/ منی بسز 1.47 روپے،اے سی بسز1.67 روپے، عام بسز 1.32 روپے اور لگژری بسز 1.42 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کرے گی تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لیے فلائنگ کو چز /منی بسز 96 روپے، اے سی بسز109 روپے، عام بسز 85 روپے اورلگژری بسز 92 روپے کرائے وصول کرے گی اسی طرح پشاور سے بنوں کے لیے فلائنگ کوچز/ منی بسز 287 روپے،اے سی بسز 326روپے، عام بسز 257 روپے اورلگژری بسز 276 روپے،پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے فلائنگ کو چیز/ منی بسز394 روپے،اے سی بسز 561 روپے،عام بسز 444 روپے اورلگژری بسز 477 روپے،پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچیز/ منی بسز 229 روپے, ایسی بسز 261 روپے،عام بسز 206 روپے اورلگژری بسز 222 روپے،پشاور سے ایبٹ آباد کے لیے فلائنگ کو چیز/ منی بسز 284 روپے، اے سی بسز322 روپے عام بسز 286 روپے اورلگژری بس274 روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لیے فلائنگ کو چیز /منی بسز 319 روپے، اے سی بسز 362 روپے، عام بسز 255 روپے اور لگژری بس 308روپے،پشاور سے مردان کے لیے فلائنگ کو چیز/ منی بسز 85روپے، اے سی بسز 97 روپے عام بسز 77 روپے اور لگژری بسز82 روپے،پشاور سے ملا کنڈ کے لئے فلاینگ کوچز/ منی بسز 173 روپے، اے سی بسز 197 روپے، عام بسز 156 روپے اورلگژری بسز 168روپے،پشاور سے تیمرگرہ کے لیے فلائنگ کوچ چیز/ منی بسز 260 روپے، اے سی بسز 296 روپے، عام بسز 234 روپے اورلگژری بس 251 روپے،پشاور سے مینگورہ کے لیے فلائنگ کو چیز /منی بسز 253 روپے، اے سی بسز 287 روپے، عام بسز 227 روپے اور لگژری بسز 244،پشاور سے دیر کے لیے فلائنگ کوچز/ منی بسز 367روپے، اے سی بسز 417 روپے،عام بسز 330 روپے اورلگژری بسز 355 روپے،پشاور سے چترال کے لیے فلائنگ کو چز/ منی بسز 537 روپے،اے سی بسز 610روپے، عام بسز 481 روپے اور لگژری بسز 518روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لیے فلائنگ کوچز/ منی بسز 40 روپے، اے سی بسز 45 روپے، عام بسز 36 روپے اورلگژری بسز 38 روپے کرایہ وصول کرے گی موجودہ 50 فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں، نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے ہوگا اور اگر ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں ایئرکنڈیشنڈ کام نہ کر رہا ہو تو پھر ڈیلکس اسٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24726