Chitral Times

Aug 23, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • کے پی لوکل کونسلز ڈی لیمیٹیشن مجوزہ رولز سے متعلق اعتراض یاتجاویز دس دنوں کے اندر طلب

    August 6, 2019 at 11:27 pm

    پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے (ڈرافٹ) خیبر پختونخوا لوکل کونسلز (Delimitation) مجوزہ رولزکو عملی شکل دینے کے لٰے اپنی ویب سائٹ (www.lgkp.gov.pk) پر اس سے متاثر ہونے والے افراد کی اطلاع کے لئے ڈال دئیے ہیں اور نوٹس دیا ہے کہ مجوزہ رولز سے متعلق کسی قسم کے کے اعتراض یا تجاویز کو سیکرٹری محکمہ بلدیات، الیکشن اور دیہی ترقی کو اس اعلامیے کی سرکاری گزٹ میں اشاعت کے دس دنوں کے اندر پیش کریں تاکہ مذکورہ مدت کے اختتام پر ان پرغور کیا جاسکے۔ اس امر کا اعلان محکمہ بلدیات، الیکشنز، اور دیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

  • error: Content is protected !!