Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال یونیورسٹی اورچترال شہر میں یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے تقریب اوراحتجاجی جلسہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مقبوضہ کشمیرکی مخصوص آٸینی حیثیت کو ختم کرنے کی ہندوستانی حکومت کے فیصلے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی سلسلے جامعہ چترال میں ایک تقریب کا اہتمام ڈاٸریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوساٸٹیز کے زیرِ انتظام کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر ضیا ٕ الحق ڈاٸیریکٹر اکیڈیمیکس نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین تھے۔

پروگرام کے آغاز میں کشمیری شہدا ٕ کی قربانیوں کے اعتراف اور خراجِ عقیدت کی خاطر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گٸی۔ سٹوڈنٹس سپیکرز محمد عبّاس اور مس فاٸزہ کے علاوہ تقریب سے بشارت حسین ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل ساٸنس، ظہورالحق دانش ڈاٸریکٹر آف سٹوڈنٹس سوساٸٹیز، محمّد نقیب اللہ رازی لیکچرر اسلامیات، ڈاکٹر تاج الدین پرووسٹ جامعہ اور ڈاکٹر ضیا ٕ الحق ڈاٸریکٹر اکیڈیمکس اور ایکٹنگ پی ڈی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کشمیر کے مخصوص حیثیت کے خاتمے کے لیے حکومتِ ہندوستان کے پریشان کُن اور ظالمانہ فیصلے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل ٣٧٠ اور ٣٥ اے کی تنسیخ نہ صرف کشمیر کی تاریخی اور اصولی سٹیٹس پر حملہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی بیخ کنی ہے بلکہ یہ کشمیر کی ڈیموگرافی پر بھی ایک ڈاکہ ہے۔ اس بددیانتی پر مبنی فیصلے کے نتاٸج کشمیریوں کے لیے بڑے خطرناک ہونگے۔ اس دہشت گردانہ فیصلے سے مسٸلہ کشمیر کے ممکنہ باٸی لیٹرل مذاکراتی حل کے اساس کو بھی کھلم کھلّا چیلینج کیا گیا ہے، جو سفارتی اور ریاستی دہشت گردی کی ایک شرمناک مثال ہے۔

انہوں نے مسٸلہ کشمیر کے حل کے لیے ریاستِ پاکستان کے بیانیے کی بھرپور الفاظ میں تاٸید کی اور زور دیا کہ مسٸلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قرارداد کے عین مطابق کرانے کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالت سمیت عالمی طاقتوں تک رساٸی اور لابنگ کے لیے ہر دستیاب سفارتی و ریاستی چینل پر جانا چاہیے۔ اس قومی عہد کا بھی اعادہ کیا گیا کہ مسٸلہ کشمیر کے حل اور مسلمانوں کو اُن کے جاٸز حقوق دلوانے اور انڈیا کے غاصبانہ قبضے سے کشمیر اور کشمیریوں کو آزاد کرانے کے لیے ریاستِ پاکستان جو بھی فیصلہ لے قوم ریاست کے ساتھ ہے اور جہادِ کشمیر سمیت کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پروگرام کے اختتام پر ایک علامتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
UoChitral kashmir yakjahti 1

UoChitral kashmir yakjahti 2

UoChitral kashmir yakjahti 4

UoChitral kashmir yakjahti 5

UoChitral kashmir yakjahti 6

UoChitral kashmir yakjahti 7

دریں اثنا چترال شہرکے اتالیق چوک میں‌بھی سول سوسائٹیز اورسیاسی پارٹیوں‌کی طرف سے زبردست احتجاجی مظآہرہ کیا گیا . جس سے مختلف مکاتب فکر اورسیاسی رہنماوں‌نے خطاب کیا. اورانڈیا کی طرف سے کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے عمل کو ریاستی دہشت گردی قراردیا گیا . مقرریں نے کشمیریوں‌کے ساتھ یکجہتی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا . احتجاجی مظآہرے میں‌ہزاروں‌کی تعداد میں لوگوں‌نے شرکت کی . جبکہ مختلف تعلیمی اداروں‌سے جلوس کی شکل طلباء جلسہ میں شریک ہوئے اورانڈین حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی.
yakjehtia kashmir

yakjehtia kashmir2

yakjehtia kashmir23

yakjehtia kashmir24


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
24696