Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مڑپ کی 650گھرانوں پر مشتمل علاقےکیلئے قائم ڈسپنسری بند، عوام مسائل کا شکار.نائب ناظم

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ویلج نائب ناظم مڑپ تورکہو نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے . کہ 650گھرانوں پر مشتمل مڑپ کی آبآدی کو صحت کے مسائل سے نجات دلائی جائے. چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا . کہ دشوار گزار پہاڑی پر واقع مڑپ گاؤں کیلئے تعمیر شدہ ڈسپنسری 2017 تک قائم رہی . 2017میں جب ایک کمپاونڈر کو یہاں ٹرانسفر کر دیا گیا . تو اس نے یہاں ڈیوٹی دینے کی بجائے اس کو بند کرکے اپنے گھر رائین تورکھو منتقل کیا . جس پر بار بار حکام کےنوٹس میں یہ مسئلہ پیش کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی . اور ڈسپنسری میں موجود تقریبا تین لاکھروپےکی ادویات بھی ایکسپائر ہوئے . اور حکومت وعوام مڑپ دونوں کا بھاری نقصان ہوا . انہوں ںے کہا . کہ ویلج کونسل فنڈ سے تقریبا چھ لاکھ روپے خرچ کرکے کمرہ اور باتھ روم بھی تعمیر کۓگۓ ہیں . لیکن سب کچھ سہولت کے باوجود انہوں نے وہاں ڈیوٹی نہ دینے کی گویا قسم کھا لی ہے . ناظم نے کہا . کہ اب علاقے کو مختلف قسم کی بیماریوں نے گھیرے میں لےلیا ہے اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں . جبکہ علاقے کے لوگ اتنی استطاعت نہیں رکھتے . کہ معمولی نوعیت کی بیماریوں کے علاج کیلئے 50سے 100کلومیٹر کاسفر کرکے چترال پہنچ سکیں . یاشاگرام میں اے کے ایچ ایس پی کے پرائیوئٹ ہسپتال کے اخراجات برداشت کر سکیں . انہوں نے فوی طور پر ڈسپنسری کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24694