Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیلاب سے متاثرہ گولین ودیگرعلاقوں کیلئے 329ملین روپے کی سمری منظور..وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کی کوششوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ گولین و ملحقہ دیگر علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 329ملین ( 32کروڑ 90لاکھ روپے کی ) سمری منظور ہوچکی ہے ۔ اور دو تین دنوں کے اندر مذکورہ فنڈ ڈپٹی کمشنر چترال کو بھیج دی جائے گی ۔ پشاور سے ٹیلیفون پر وزیر زادہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اس بحالی فنڈ سے لنک روڈ ، پائپ لائین ، ایریگیشن پاءپ لائین موری پائین و برغوزی ، چترال ٹاون واٹر سپلائی سکیم ، نالے کی چینلائزیشن اور حفاظتی بند شامل ہیں ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ موری پائین پاءپ لائن کی بحالی کے دوران تین قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔ اور ہم متاثرہ خاندانوں کے اس صدمے میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے ۔ لیکن ان کی خدمت میں اس لئے حاضر نہ ہو سکا ۔ کہ بحالی فنڈ کی منظوری کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کے ساتھ میٹنگ و متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف رہا ۔ تاہم اس غم کو ہم نہیں بھول سکتے ۔ چیرمین ڈیڈک نے کہا ۔ کہ فنڈ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ چترال میں ہمارے متعلقہ اداروں کی طرف سے پروپوزل کی تیاری میں کمزوری تھی ۔ چترال میں اگر پروپوزل کی تیاری میں تاخیر نہ ہوتی ۔ تو شاید ہم بروقت بحالی کا کام شروع کرنے کے قابل ہوتے ۔ تاہم اب پروپوزل منظور ہو چکا ہے ۔ اور بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ وزیر زادہ نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور کمشنر ملاکنڈ دویژن کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے گولین مسئلے کو ترجیح دی ۔ اور پروپوزل بہت مختصر وقت کے دوران منظور کیا ۔ انہوں نے بھر پور تعاون پر اُن کی تعریف کی ۔


شیئر کریں: