Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں سٹیلمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ درست کئے جائیں گے..مظہرعلی شاہ

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے اپر چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے حالیہ سروے کو منسوخ کرکے نئے سرے سے سروے کے حوالے سے چند دن پہلے ایک متفقہ قرارداد متعلقہ اداروں کو بھیجا گیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ چونکہ سروے سے پہلے نہ تو زمین مالکان کو کوئی بریفنگ دی گئی تھی اور نہ ہی ان کی موجودگی میں سروے ہوا تھا لہذا سروے منسوخ کرکے نئے سرے سے سروے کیا جائے۔

اس سلسلے میں گزشتہ دن تحصیل کونسل ہال بونی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیٹلمنٹ آفیسر چترال مظہر علی شاہ ودیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں تحریک حقوق عوام کے عہدیداران کے علاوہ ، علاقہ عمائدین اور وی۔سی ناظمین بھی شریک تھے۔ ابتدائی کلمات انفارمیشن سیکرٹری تحریک حقوق عوام اپر چترال پرویز لال نے سروے سے متعلق لوگوں کے اعتراضات سیٹلمنٹ آفیسر کے گوش گزار کیے۔ یہ کہ لوگوں کی زمینات کے حدود کا تعین ان کی غیر موجودگی میں کیا گیا۔ چراگاہ، ریور بیڈز اور شاملات سرکاری تحویل میں بغیر اطلاع کے لیے گئے۔

تحریک حقوق اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیٹلمنٹ آفیسر نے لوگوں کے اعتراضات کے جوابات دیے اور فیصلہ کیا گیا کہ وی۔سی ناظمین اپنے وی۔سی کے چراگاہ اور ریور بیڈز کی نشاندھی کریں تاکہ ریکارڈ ٹھیک کیے جائیں۔ لوگوں کی زمینات کے حدودات کی جو غلطیاں ہیں ان کی درستگی کے لیے ادارے کے زمہ داران ہر گاؤں کا دوبارہ دورہ کریں گے۔ اور جس کے حدود میں غلطیاں ہونگی ان کی درستگی کی جائے گی اور لوگوں کو مطمئن کیا جائے ۔
tahrek huqoq upper chitral meeing on settlement 1

tahrek huqoq upper chitral meeing on settlement 2

tahrek huqoq upper chitral meeing on settlement 3

tahrek huqoq upper chitral meeing on settlement 6

tahrek huqoq upper chitral meeing on settlement 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24676