Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گزشتہ 15 برسوں میں زچگی کے دوران خواتین کی شرح اموات میں 72 فیصد کمی آئی، اقوام متحدہ

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اقوام متحدہ کے بین الاداراتی گروپ نے اپنی رپورٹ میں خواتین کی دوران زچگی شرح اموات میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں ان اموات میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2015ء میں خواتین کی دوران زچگی شرح اموات 178 تھی جو کہ 2000ء میں 306 ریکارڈ ہوئی تھی۔ یہ اعداد وشمار گزشتہ 15 سالوں میں 72 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں جن کا ذکر اقوام متحدہ کے بین الاداراتی گروپ نے بھی کیا۔ اس ضمن میں خواتین کی زچگی کے دوران اموات کا تازہ سروے بھی کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 1990-91ء سے 2017-18ء کے دوران بچوں کی اموات کی تعداد میں بھی 28 فیصد کمی آئی ہے۔ 1991ء میں ہر ایک ہزار نوزائیدہ بچوں میں سے 86 وفات پا جاتے تھے۔ 2017-18ء میں ہر ایک ہزار نوزائیدہ بچوں میں میں سے بچوں کی اموات 62 ریکارڈ ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بچوں کی اموات میں کمی لانے کے لئے آہستہ مگر بتدریج بہتری ظاہر ہو رہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24666