
موری حادثے میںجان بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی، ڈی سی کی یقین دہانی پراحتجاج ختم
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) موری پائین کے حادثے میںزخمی ہونے والا ایک اورشخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا، اسی طرح مرنے والوںکی تعداد تین ہوگئی ،
ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نوید احمد ایم پی اے ہدایت الرحمن ، سابق ایم پی اے عبد الرحمن ، سابق صدر پی ٹی آئی عبد الطیف ودیگرکے ساتھ رات گئے تک مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اورافسوس کا اظہارکیا.
ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کے مطالبات پل اورپائپ لائنوںکی بحالی کے ساتھ جان بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ اداکرنے کا بھی وعدہ کیا.
اسی طرحایم پی اے ہدایت الرحمن نےبھی علاقے کے مطالبات ترجیحی بنیادوںپر حل کرنے اوروزیراعلیٰسے خصوصی ملاقات کرکے فنڈز منظورکرنے کا وعدہ کیا.
ڈی سی چترال اورایم پی اے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرآمن منتشرہوگئے .