Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی سی ایل فائبرآپٹیک کیبل کی کھدائی سے متاثرہ سڑکوں‌کی فوری بحالی کا مطالبہ

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سیکریٹری انفارمیشن پرویز لال نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پی۔ٹی۔سی۔ایل ایکسچینجز کی اپ گریڈیشن کیلئے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کیلئے اپر چترال کے تمام روڈز بشمول چترال بونی روڈ، بونی تورکہو، بونی مستوج اور موڑکھو روڈز کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کھدائی کے بعد مناسب بھرائی کاکام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔وقت گزرنے اور بارشوں کے بعد روڈز کی حالت مزید خراب ہوچکی ہے اور خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ انھوں‌نے مذید کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحریک حقوق عوام اپر چترال نے کئی مرتبہ متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا اور جلسوں اور قراردادوں کے زریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس سلسلے میں مارچ کے مہینے میں ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو طارق نے تحریک حقوق عوام کے عہدہ داران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اپنی نشست میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی۔ٹی۔سی۔ایل کی طرف سے سی اینڈ ڈبلیو کو پیسے ادا کیے جاچکے ہیں اور ہم عنقریب چترال۔بونی روڈ سمیت اپر چترال کے تمام روڈز کی صفائی اور بھرائی کاکام تسلی بخش طریقے سے کریں گے لیکن 4 مہینے گزرنے کے باوجود کوئی کام نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی چترال بونی روڈ کی مرمت کے لیے فنڈز ریلیز ہوکر ٹینڈر کے بعد ٹھیکہ دار کو دیا جاچکا ہے لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کام شروع نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں تحریک حقوق عوام اپر چترال متعلقہ اداروں، مجاز افسران اور ٹھیکہ دار سے گزارش کرتی ہے کہ روڈ کی مرمت اور بھرائی کے کام کو جلد از جلد شروع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔ اگر فوری طور پر کام کا آغاز نہ کیا گیا تو تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
pticl fiber optic and chitral mastuj road 3
pticl fiber optic and chitral mastuj road 2
pticl fiber optic and chitral mastuj road 8
pticl fiber optic and chitral mastuj road 4
pticl fiber optic and chitral mastuj road 1
ptcl fiber optic and road condition
ptcl cable
ptcl cable2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
24591