Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موری پائین میں‌پائپ لائن کی بحالی کے دوران دریائے چترال میں گرکردوافرادجان بحق پانچ زخمی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 30کلومیٹر دور بونی روڈ پر دریا پار واقع گاؤں موری پائین میں دریا کے اوپر واٹر سپلائی کے پائپ کی مرمت کرتے ہوئے سات افراد دریا میں گرگئے جن میں سے دو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں دریا سے نکال لئے گئے۔ یہ پائپ لائن گزشتہ ماہ 7جولائی کو گولین گول وادی میں سیلاب میں بہہ جانے پر گاؤں میں پانی کی سپلائی بند ہوئی تھی اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحال کررہے تھے۔ جان بحق ہونے والوں میں افسر الدین ولد حاجی افسر خان، عنایت الرحمن ولد خواجہ محمد شامل ہیں‌ اور وسیع اللہ ولد کریم اللہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ محراب اللہ ولد رحمت شاہ، نذیر شاہ ولد امیر شاہ، فضل امین ولد نور امین، دینار حسین ولد رحیم شاہ اور خلیل الرحمن ولد غلام محمد زخمی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ علاقے کے عوام لاش سڑک پر رکھ احتجاج میں مصروف ہیں اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمیت چترال سے منتخب نمائندوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے مستوج روڈ تاحال بند ہے . دونوں‌اطراف درجنوں‌گاڑیاں‌قطاروں‌میں کھڑی ہیں‌.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورزخمیوں‌کو کوغذی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا ہے .
two died during repairing of pipe line
mori payeen protest against govt
mori payeen two persons drown in river chitral while repairing pipe line 1

mori payeen two persons drown in river chitral while repairing pipe line 2

mori payeen two persons drown in river chitral while repairing pipe line 3

mori payeen two persons drown in river chitral while repairing pipe line 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24574