
ڈی پی او چترال تبدیل، وسیم ریاض ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچترال تعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) چترا ل کیپٹن ریٹائرڈ فرقان بلال کا چترال سے تبادلہ ہوا ہے اورزیر تبادلہ پنجاب سی پی او پشاوررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہاںسے انکی خدمات پنجاب حکومت کے حوالہ کیا جاسکے. جبکہ انکی جگہ ایس پی وسیم ریاض (پی ایس پی )کو بحیثیت ڈی پی او چترال تعینات کیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری حکم نامے کے مطابق محکمہ پولیس میں 9افسران کا تبادلہ اور تعیناتی مختلف جگہوں پر ہوئی ہے۔ جس میںچترال لوئرڈسٹرکٹ کے ڈی پی او بھی شامل ہے .