Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیلاب کے خطرات موجود،اعلی سطی ٹیم ہر ہفتہ گلیشیئرز کا معائنہ کریگی..ایم افضل

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ بالاکوٹ سٹی کی دوبارہ تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا،پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کے دس ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے،حکومت کو دو بلین ڈالرز کا نقصان سالانہ ہوتا ہے جو ایمرجنسی میں قدرتی آفات کیلئے ہم استعمال کرتے ہیں،یہ با ت خو ش آئند ہے کہ پی ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے متعلق تمام محکموں کو پلیٹ فارم دیا ہے،دریاوں کے کنارے آبادی میں سیلاب کے خدشات زیادہ ہیں،شہریوں سے گذارش ہے کہ گلیوں اور نالوں کو صاف رکھیں،کراچی میں بارش کے با عث ندی نالوں کے ابھرنے کی بڑی وجہ شاپنگ بیگ اور بوتلیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوامیں ایمر جنسی کے دوران تما م تر تیاریاں اور انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں تاکہ ایمر جنسی صورت حال جیسے قدرتی آفات،تباہ کن بارشیں اور سیلاب میں خیبر پختونخوا کے عوام کو تمام تر ممکن امداد مہیا کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تباہ کن سیلا ب کا فی الحال کو ئی خطرہ نہیں ہے تاہم اس قسم کی ایمر جنسی صورت حال کا مقابلہ کر نے کیلئے این ڈی ایم اے ہمہ وقت تیار ہے،این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں جہاں جہاں پر سیلاب کا امکان ہے وہاں پر پی ڈ ی ایم اے اور تمام متعلقہ ادروں اور محکموں سے رابطے میں ہے تاکہ سیلاب کی صورت میں املاک اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروقت کاروائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئر تیزی سے پگھلتے ہیں جس کے باعث چترال میں سیلاب کے خطرات مستقبل میں موجود ہیں،،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں پر مشتمل اعلی سطی ٹیم تقریبا ہر ہفتہ چترال کے گلیشیئرز کا معائنہ کریں گی تاکہ بروقت احتیاتی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ درخت اور جنگلات سیلاب سے بچانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں لہذا بڑ ے پیمانے پر شجر کاری وقت کا اہم تقاضہ ہے۔،

محمد افضل نے عوام سے اپیل کی کہ پلاسٹک بیگز اور دیگر کچرہ نالوں اور نہروں میں پھیکنے سے گر یز کیا جائے تاکہ نالیوں اور نہروں میں بہا ؤ کی راہ میں رکاوٹ پیدہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے کمپری ہینسیو ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان پر کا م شروع ہو چکا ہے، انہوں نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جا نب سے مون سون بارشوں کیلئے کئے جا نے والی انتظامات کو سراہتے ہو ئے مکمل تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی۔
chairman NDMA m afzal addressing a gathering in Peshawar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
24491