Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امم خواجہ چترالی نے نشترآل پاکستان اوپن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جیت لیا،پشاورپہنچنے پرپرتباک استقبال

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) نشترآل پاکستان اوپن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ سنگل ایونٹ امم خواجہ چترالی نے جیت لیا ہے جبکہ ٹیم ایونٹ بھی خیبرپختونخوا نے اپنے نام کرلیا ہے چمپئین شپ جیتنے کے بعد قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور پہنچنے پرخیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان اور ٹیبل ٹینس کے شائیقین نے کھیلاڑیوں پر پھول کے پتے نچھاور کئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھرپور استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر آل پاکستان اپن ٹیبل ٹینس چمپئین شپ گزشتہ دنوں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے ٹیبل ٹینس کے جونئیر اور سینئیر کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹیبل ٹینس سنگل ایونٹ کے سیمی فائنل میں امم خواجہ چترالی نے ڈیفنڈنگ چمپئین شاہ خان کو 4.2سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا دوسرے سیمی فائنل میں عبید خان نے فیضان ظہور کو 4.2سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد امم خواجہ نے عبید خان کو 4.2 سے ہرا کر فائنل جیت لیا ٹیم ایونٹ میں کے پی کے امم خواجہ، شاہ خان اور حسیب خواجہ نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم فیظان ظہور، فضل رحیم اور عبید خان کو 3.2سے ہر ا کر فائنل جیت لیا ہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود سمیت دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔ خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی کفایت اللہ نے اس موقع پر سپورٹس جرنلسٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں نے نہ صرف ملکی سطخ پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ٹیبل ٹینس کو دیگر گیمز کی طرح کوئی اہمیت نہیں دی جاتی اس کا واضح مثال یہ ہے کہ پشاور میں ابھی تک ٹیبل ٹینس کا کوئی ہال موجود نہیں ہے باقی تمام گیمون کے لئے کھیلنے کی سہولت موجود ہے ہمارے نیشنل اور انٹرنیشنل پلیر سیمنٹڈ کورٹ میں کھیلنے پر مجبور ہیں جبکہ دیگر جگہوں میں میٹ اور ائیرکنڈیشنڈ ہال کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انٹرنیشنل معیار کا ٹیبل ٹینس ہال تعمیر کیا جائے تاکہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی مزید ترقی کرسکیں۔اس موقع پر امم خواجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشا ء اللہ آنے والے وقتوں میں کھیل کے میدان میں اپنے ملک و قوم کا وقار بلند کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24480