Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نشکوہ پل سیلاب بردہونے کا خدشہ، فوری اقدامات کرکے پل کو بچایا جائے…عمائدین علاقہ

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) نشکو ہ پل دریا میں طغیانی کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکا ہے کل رات دریا میں شدید طغیانی تھی جس کی وجہ سے پل کی ایک طرف سے راستہ دریا میں بہہ گئی اور پل کو بھی شدید نقصان پہنچ چکا ہے اگر پل کو بچا نے کے لئے فوری اقدا مات نہ کی گئی تو پورا پل دریا بردہونے کا خدشتہ ہے۔ پل سے آمدو رفت منقطع ہو چکا ہے تور کہو سے نشکوہ بی ایچ یو ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اور نشکوہ سے سینکڑوں کے تعداد میں طلباء وطا لبات زنانہ اور مر دانہ ہا ئی سکول ورکوپ میں تعلیم حا صل کررہے ہیں یکم اگست سے چھٹیاں ختم ہو نے کے بعد ان کو بھی سکول آنے جانے کے لئے کوئی متبادل راستے کا انتظام نہیں ہے اس کے علا وہ تور کہو اور تریچ یو سی کے عوام اس پل سے بھر پور استفادہ کرتے تھے پل کے متاثر ہونے کے بعد وہ بھی شدید مشکلات سے دو چارہیں۔

علاقے کے سیا سی اور سما جی کار کنا ن نے سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ، ڈی سی چترال،حکومت خیبر پختونخوا، ایم پی اے وزیر زادہ، ایم پی اے ہدایت الرحمن، ایم این اے عبدا لاکبر چترالی اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سے اپیل کی ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اس پل کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچا نے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں ورنہ مکمل پل دریا برد ہونے کا خدشہ ہے فو ری اقدامات سے پل کو بچا یا جا سکتا ہے۔


شیئر کریں: