Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

بدھ(شام) سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بجنوبی حصوں میں موجود ہیں جو اگلے24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو جاہینگی۔ تاہم یادہ شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ(شام /رات) سے داخل ہونگی جبکہ جمعرات اور جمعہ کے دوران مغربی ہواوٰں اور مون سون ہواوٰں کے ٹکراوٰ کا امکان۔ جس کے زیر اثر:

بدھ (شام /رات) سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعرات سے جمعہ کے دوران کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ژوب ، ڈی جی خان ، ملتان اور ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

جمعرات سے جمعہ کے دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
24477