Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس لائن کے اندرپولیس جوان نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) چترال پولیس کا ایک جوان نذربان شاہ منگل کی علی الصبح چترال پولیس لائنز کے احاطے میں اپنی پستول سے اپنے آپ پر فائر کرکے خود کشی کرلی۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گرم چشمہ کے گاؤں موغ سے تعلق رکھنے والے کنسٹیبل نذربان شاہ کو گزشتہ شب چار بجے پولیس لائنز کے احاطے میں واقع اپنے کمرے میں اپنی لائسنس دار پستول سے اپنی پیشانی پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔ درین اثناء خودکشی کرنے والے جوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ 14اگست کو ان کی شادی ہونے والی تھی جبکہ پولیس میں ان کی سروس کو دس سال سے ذیادہ گزر چکی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24473