Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

GLOF پراجیکٹ کے سلسلے میں منتخب نمائندوں اور عمائدیں کابونی میں‌اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) گلف پراجیکٹ کے سلسلے میں‌ علاقے کے منتخب نمائندے، BLSO کے بورڈ ممبرز اور عمائدین کا اجلاس BLSO آفس بونی میں منعقد ہوا. جس میں UNDP کا شکریہ ادا کیا گیا کہ اس نے علاقے کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ UNDP کے اہلکار زمینی حقائق کو دیکھ کر علاقے میں پراجیکٹ شروغ کریں گے جہاں نہ صرف گلیشر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے ہیں اور اب بھی ان علاقوں میں سنوغر 2007 کو بونی 2010 اور ریشن 2015 کو گلیشر پھٹنے سے شدید نقصان پہنچا ہے اور انسانی جانوں کے ضائع کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگ بے گھر بھی ہو چکے ہیں اور انفراسٹریکچر کو شدید نقصان پہنچاہے۔ اجلاس میں امید کا اظہار کیا گیا کہ UNDP ان علاقوں‌کو ترجیح دیگی.
اس سلسلے میں ایک وفد ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے بھی ملاقات کی اور ساتھ UNDP کے اعلی حکام سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ Need Assessment کرکے اس پراجیکٹ کا آغاز کیا جاٗئے
اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر رحمت غازی،تحصیل ممبر سردار حکیم، وی سی ناظم ریشن شہزادہ منیر،وی سی ناظم چرون شیر عالم،وی سی ناظم بونی ون احسان الر حمن،چیرمیں BLSO سردار حسین شاہ،بورڈ ممبرز کے ساتھ علاقے کے عمائدیں بھی موجود تھیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24458