Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف مقامات پر سیلاب آنے سے سڑکیں، مکانات اورباغات زیر آب گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مختلف مقامات میں سیلاب سے مکانات, روڈز , پل , دکانیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں . اور کئ کلومیٹر روڈز سیلاب برد ہونے کی وجہ سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں . سیلاب سے سب سے بڑا نقصان تریچ میں ہوا . جہاں سیلاب مقامی بجلی گھر کے دو پول بہا لے گیا . اس وقت لائن پر بجلی موجود تھی. لائن زار قوت اور تاج محمد کی دکانوں پر گرا جس سےشاٹ سرکٹ کی وجہ آگ بھڑک اٹھی . اور دکانوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا . مقامی نوجوان جلیل احمد نے بجلی گھر کی لائن آف کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جھلس گیا . جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا کر پشاور روانہ کر دیا گیا ہے. ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے .

مقامی سوشل ورکر فخر عالم کے مطابق تین گودام اور دو دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں اور مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے . سیلاب نے شیشی کوہ , تورکہو , پرکوسپ میں بھی تباہی مچائی ہے . پرکوسپ میں رابطے کا واحد پیدل پل دریا برد ہو چکا ہے . کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے . اور لوگ مین روڈ سے رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں . ورکوپ میں سڑک سیلاب برد ہونے سے کھوت , ریچ و دیگر علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے . اور ساتھ کئی رہائشی مکانات کو بھی جذوی نقصان پہنچا ہے. جبکہ ریچ تورکہو میں بھی سیلاب نے نقصان کیا ہے. اسی طرح شیشی کوہ میں سیلاب سے تقریبا بیس کلومیٹر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے . اور لوگ انتہائی مصائب سے دوچار ہیں . مقامی متاثرین نے کہا ہے . کہ ابھی تک ان سے حکومتی سطح پر کوئی امداد نہیں پہنچی ہے . جبکہ وہ مشکلات کا شکار ہیں .

زیریں چترال دروش نگر کے مقام پر دریا چترال کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے . جسکی وجہ سے مکین بے گھر ہوگئے ہیں.
اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالولی خان نے دریا کے کنارے لوگوں کو گھروں سے عارضی طور پر دوسرے جگہوں کو منتقل ہونے کی الرٹ جاری کی۔ کیونکہ درجہ حرارت کی وجہ سے دریا چترال کی بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور مکین اور مکانات کو خطرہ لاحق ھو سکتا ہے ۔
مختلف ندی نالوں‌میں طغیانی کی وجہ سےدریائے چترال میں بھی اونچے درجےکا سیلاب ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیراب آگئے ہیں‌. جنھیں محفوظ مقامات میں شفٹ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے .
werkup flood chitral 1

werkup flood chitral 2

werkup flood chitral 3
Chitral flood damaged infrastructure 2

Chitral flood damaged infrastructure 3

Chitral flood damaged infrastructure 5
ac drosh on rehabilitation duty


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24443