Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کیلئے دوآرب روپے مختص کئے گئے ہیں.. عاطف خان

شیئر کریں:

صوبائی بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سینئر وزیر برائے سیاحت وامورنوجوانان عاطف خان۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )سینئر وزیر برائے سیاحت وامورنوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان ہمارا سب سے بڑاسرمایہ ہیں انکو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنا موجودہ حکومت کا وڑن ہے۔ بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سینئر وزیر کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، خیبر بنک، لمز یونیورسٹی اور یو این ڈی کے نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف ماڈل پر غور ہوا۔

سینئر وزیر برائے امور نوجوانان عاطف خان نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں مختص کئے گئے دو ارب روپے کی لاگت سے ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے کے نوجوانوں کو باروزگار بنایا جائے گا۔ اسکے علاوہ وفاقی حکومت کے کامیاب نوجوان پروگرام میں بھی خیبر پختوخوا کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ دلوایا جائیگا۔ اجلاس میں سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز لگانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینئر وزیر نے تمام سیاحتی مقامات پر اگلے مہینے تک کیمپنگ پاڈز یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کیمپنگ پاڈز کے قیام سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24437