Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج،پرکوسپ میں‌ سیلاب آنے سے پل دریابرد، بجلی گھرکھڑی فصلوں اورباغات کوشدید نقصان پہنچا

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کے نواحی گاوں غوروپرکوسپ نالہ میں گزشتہ دن سیلاب آنے کے نتیجے میں متعدد گھرانوں کو جذوی نقصان پہنچانے کے ساتھ ایک منی ہائیڈل پاوراسٹیشن، پن چکی اورکھڑی فصلوں وباغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کے زد میں اکر غوروپروکوسپ کو مستوج کے ساتھ ملانے والا واحد پیدل پل بھی دریا برد ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام گاوں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں۔ پل دریا برد ہونے کی وجہ سے جہاں عام پبلک متاثرہوئی ہے وہیں پر سکول جانے والے طلباو طالبات بھی سکول جانے سے قاصر ہیں۔ علاقے کی سماجی کارکن احمد حسین نے بتایا کہ سیلاب نے دریائے یارخون کا رخ بھی تبدیل کردیاہے۔ اورغوروپرکوسپ کے ساتھ چنار گاوں میں دریا کی کٹائی کی وجہ سے درجنوں گھرانے متاثر ہوئے ہیں، کھڑی فصلوں اورباغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت سے فوری طور پر آمدورفت کو بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ غوروپرکوسپ سے درجنوں طلباو طالبات مستوج کے سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ جو اسی پیدل کو استعمال کررہے تھے مگر واحد پل دریا برد ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثرہوئی ہیں۔ انھوں نے ان طلباو طالبات کی امدورفت کیلئے متبادل بندوبست کا مطالبہ کیا ہے۔
mastuj perkusap flood

mastuj perkusap flood2

mastuj perkusap flood ghoro

perkusap ghoro flood 4

perkusap ghoro flood 3

perkusap ghoro flood 1


شیئر کریں: