Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول کی سڑکوں کوعارضی طورپربحال کرکے بجلی کی فراہمی شروع کی جائیگی..ممبرپاور

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ ) ممبر انرجی اینڈپاور ودیگرمتعلقہ حکام نے اتوارکے روزگولین پاورہاو س کادورہ کیا ۔اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اورعلاقے کے عمائدین سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گولین گول کی سڑکوں کو عارضی طور پر بحال کرکے سائیڈ پر بھاری مشینریوں کو پہنچانے کے بعد جلد ہی ملبے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ، اور ساتھ ساتھ سڑکوں اور پلوں کی مستقل طور پر تسلی بخش مرمت کا کام بھی جاری ہوگا۔ اور متاثرہ ٹرانسمشن لائن دوبارہ بچھائی جائے گی۔

اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے عمائدین اورسیلاب زدگان کی طرف سے ممبر پاورودیگرحکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چترال ٹاون اورنواحی کئی دیہات آبنوشی اورآبپاشی پائب لائن گولین سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوچکے ہیں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاوں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارہیں ہرذی روح پانی کی بوندکوترس رہا ہے اگرمحکمہ واپڈا سڑکوں کی بحالی میں پیش قدمی کریں تویہ لوگ اپنے واٹرسپلائیز بھی بحال کرسکیں‌گے . اس وقت کئی علاقے مشکلات سے دوچارہیں۔
member power and water visit chitral 2

ا س موقع پرویلج کونسل کوغذی کے ناظم خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ اور نائب ناظم اعجاز احمد نے چیئرمین واپڈاسے علاقے کیلئے مختص مخصوص فنڈ کے حوالے سے ان افسران کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ متاثرین کوغذی کے لئے سی۔بی۔ایم فنڈ دیڑھ کروڑ روپے سے منظور شدہ پراجیکٹ (جسکی لاگت ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے ہے )واٹر سپلائی جو کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حوالہ کردیا گیا ہے اور PC1 بھی تیار ہے اور تاحال اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔ جس پر ممبر واٹر اینڈ ممبر پاور نے وعدہ کیا کہ اس پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ساتھ درجہ چہارم کی ملازمتوں کو متاثرین گولین گول پراجیکٹ کو دینے کے وعدے بھی کئے گئے۔ اس موقع پرعجاز احمد نائب ناظم، مفتی مطیع الرحمان ناظم وی سی گولین اور دیگر سیاسی و سماجی نمائندوں ودیگرموجودتھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24418