Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیر پولیس کی کاروائی، چترال جانے والی فلائنگ کے مسافروں سے لوٹی گئی سامان اورنقدی برآمد

شیئر کریں:

دیربالا(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ دیربالا پولیس کی بروقت اور جدید زاویوں پر کاروائی چترال جانے والی فلائنگ کوچ کے مسافروں کو لٹنے والے جملہ ملزمان واقعہ میں استعمال کئے گئے اسلحہ سمیت گرفتار۔۔۔چھینا گیا سامان برآمد۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسردیربالا میاں نصیب جان کی ہدایات پر زیرنگرانی ظفرخان ایس ڈی پی او سرکل واڑی اسپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئےرات چترال جانے والی مسافر فلائنگ کوچ کو لٹنے والا ملزمان واردات میں استعمال شدہ آسلحہ سمیت گرفتار کرکے نقدی،کارڈز اور موبائلزفونز برآمد کئے۔۔
dpo upper dir
مورخہ 26/07/2019 کے شب ملزمان( 1) سعیداللہ ولد سلطان (2)آمجد علی ولد گل ولی( 3) محمدزیب ولد آفضل خان( 4) کاشف علی ولد دوست محمد خان ساکنان بی بیوڑ(5) فتح اللہ عرف فتو ولد محمداللہ ساکن واڑی نے آسلحہ کے نوک پر فلائنگ کوچ کے مسافروں سے سامان اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔پولیس نے مقدمہ علت 130 مورخہ 26/07/2018 جرم 392/34 PPC تھانہ گندیگار درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کرکے جو کہ آج مورخہ 28/07/2019 کو اللہ کی فضل وکرم سے ملزمان گرفتار ہوکر آسلحہ ،لیا گیا سامان برآمد ہوئے اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ اتوار کے دن ڈی پی او اپردیرایس ایس پی میاں‌نصیب جان نے اس سلسلے میں‌ ایک پریس کانفرنس میں‌ تمام تفصیلات سے اگاہ کیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24408