Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے ٹی اے الیکشن کیلئے انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن اور وحدت اسا تذہ کا اپس میں اتحاد کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن اوروحدت اساتذہ لو ئیر چترال کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں با ضابطہ طور پر دونوں تنظیموں نے”اتحاد اساتذہ پینل“ کے نام سے ستمبر2019 میں ہونے والے ATA الیکشن کے لئے اتحاد کا فیصلہ کیاجس کے لیے لوئیر چترال کی صدارت کے لئے امتیاز الدین اور جنرل سیکرٹری کے لئے مفتی سعید الحق کے ناموں پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ تحصیل چترال کی صدارت کے لیے مظفر الدین اور جنرل سیکرٹری کے لئے غلام اسحاق خان جبکہ تحصیل دروش کے لئے مولانا ظفر الدین صدر اور حسین احمد جنرل سیکرٹری کے لئے امیدوار قرار پا ئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے دونوں تنظیموں کے قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کی خدمت اور نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تمام اساتذہ کے جائز حقوق کی حفاظت اور حصول کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جا ئے گا۔اور تمام کیڈرز کی یکسان نمائندگی کو یقینی بنائی جائیگی۔ پریس ریلیز کے مطابق اتحاد اساتذہ پینل کو آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن، ایس ایس ٹی ایسو سی یشن، ایکٹا، تنظیم العلماء اور دیگر تنظیموں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر اتحاد اساتذہ پینل کے منشور کی بھی منظوری دی گئی۔جسمیں تما م کیڈرز کے مطالبات کو شامل کرنے کے علاوہ دوسرے اہم معاملات بھی شامل کئے گئے۔مقرین کا کہنا تھا کہ اب تک تمام اساتذہ تنظیمو ں میں سے صرف وحدت اساتذہ اور انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن کا اتحاد ہوا ہے جبکہ دیگر تمام تنظیمیں اتحاد بنانے میں ناکام رہی ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں تنظیمیں اساتذہ کی خدمت اور نظام تعلیم کی بہتری کے لئے سنجیدہ ہیں۔
ata elction chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
24404