Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین سیلاب میں‌برغوزی کے متاثرہ ابنوشی اورآبپاشی کی پائپ لائنوں کو بحال کیا جائے..احمدخان

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)جنرل کونسلراحمدخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ گولین گول سیلاب سے علاقہ برغوزی کے ابنوشی اور ابپاشی کی پائپ لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہوا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اہالیان برغوزی وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف آف اسٹاف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے امداداورپائپ لائن کی بحالی کے لئے اپیل کرتے ہیں۔کہ وادی برغوزی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کرداراداکریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24374