Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین نئے سیاحتی زونزبنانے اورسڑکوں‌کی تعمیرکی منظوری دیدی گئی، چترال کے مدک لشٹ شامل

Posted on
شیئر کریں:

سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت تین نئے سیاحتی زونز بنانے کی منظوری۔
نئے سیاحتی زونز مانسہر کی گنول وادی، سوات کے منکیال اور چترال کے مدک لشت میں بنائیں جائینگے۔
اجلاس میں پہلے سے موجود سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت،ثقافت وامورنوجوانان عاطف خان نے تین نئے سیاحتی زونز سمیت سیاحتی مقامات تک روڈز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔نئے سیاحتی زونز مانسہرہ کے علاقے گنول،سوات میں منکیال اور چترال میں مدک لشٹ میں قائم کئے جائینگے۔

سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت کے حکام کو سوات اور مانسہرہ میں مزید ایک ایک سیاحتی زونز کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ منظوری سینئر وزیر نے سیاحتی زونز اور پہلے سے موجود سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پہلے سے موجود سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔مانسہرہ میں 18 کلومیٹر ماہنور اور 9 کلومیٹر شوگران روڈ سمیت پاپرنگ روڈ کی منظوری دی گئی اسکے علاوہ شانگلہ میں 12 کلومیٹر کی دو سڑکوں کی بھی منظوری دی گئی۔ جن پر مجموعی طور پر ایک ارب روپے لا گت آئیگی۔ سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت کے حکام کو سیاحتی مقامات پر مزید سڑکوں کی بھی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ بجٹ میں سیاحتی مقامات کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے لئے تقریبا 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اجلاس میں اپر دیر کے علاقے جاز بانڈہ،کیلاش، کالام اور مانسہرہ میں چئیر لفٹ بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات تک روڈز تعمیر کرنے اور نئے سیاحتی زونز کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , , ,
24304