Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چارافسران کے تبادلوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری، عبداللہ اسپیشل سیکریٹری ایل جی تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل پی ڈی ای ایم یو محکمہ ابتداء و ثانوی تعلیم عبداللہ (پی ایم ایس, بی ایس- 19) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا اسی طرح ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی مس نیلم سلطانہ خٹک (پی اے ایس,بی ایس -18) کو مزید تعیناتی کے لیے ان کی خدمات کو پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی جب کے ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ محمد توفیق(پی ایم ایس, بی ایس- 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات شبیر خان (پی ایم ایس, بی ایس -17) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
24263