Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بدھ سے ہفتہ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں مون سون بارش کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق زیادہ شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ(شام /رات) سے داخل ہونگی جن کا جمعرات سے ہفتہ تک وسطی اور جنوبی علاقوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر
بدھ(شام /رات) سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس دوران کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ژوب، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کا بھی اظ‌ہار کیا گیا ہے

اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

…………………………

دریں اثنا چترال کے حوالے سے جاری فلڈ اورگلاف الرٹ میں‌چترال میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے .

محکمہ موسمیات نے چترال میں درجہ حرارت میں آئندہ دو سے تین دنوں میں اضافے کیساتھ،موسلادھاربارشوں اور گلیشیئرپھٹنے کے امکانات کا اظہارکیاہے.

اور ساتھ چترال کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے پیش نظر ڈی جی، پی ڈی ایم اے کی طرف سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی کوارڈینیشن میٹگز منعقد کرنے کی ہدایت۔کی گئی ہے .

گلیشیئر وادیوں میں رہنے والے عوام کو احتیاط کرنے اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے .

پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے، ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی کی ہدایت بھی کی گئی ہے

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو چترال کے دورافتادہ وادیوں میں جانے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے .

جبکہ عوام پی ڈی ایم اے،خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر1700پررہنمائی کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتی ہیں۔
pdma advice and weahter alert for chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
24261