Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایس کے تحریری امتحان میں 1119امیدوار کامیاب قرار،چترال کے سپوت بھی شامل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پی ایم ایس آفیسر (بی ایس۔17) کی پوسٹوں کیلئے مقابلے کے امتحان کے تحریری حصے میں 1119امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے۔مذکورہ اہل قرار دئیے گئے امیدواروں کو ہر طرح سے اہل اور موزوں ہونے کی صورت میں مناسب وقت پر سائیکالوجیکل ٹیسٹ اور زبانی امتحان کیلئے بلا یا جائے گا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس آفیسرز) (بی ایس۔17) کی 127پوسٹیں تشہیر کی تھیں جن کیلئے 20962نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ 5074امیدوار مذکورہ امتحان میں پیش ہوئے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات پبلک سروس کمشن خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔
یہاں‌یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چترال کے بھی بہت سے سپوت پی ایم ایس کی تحریری امتحان پاس کئے ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24230