Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برطانوی ہائی کمشنرکا دورہ چترال، لاسپورمیں مختلف پراجیکٹس کا معائنہ

Posted on
شیئر کریں:

لاسپور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمشنر نےگزشتہ روز شندور ایریا ڈویلپمنٹ کنزرویشن اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (SADCWO) لاسپور اپر چترال کے مرکزی دفتر سورلاسپور کا دورہ کیا۔ AKDN/WWF اور دوسرے NGO`s کے افشیلز بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
برطانوی ہائی کمشنرنےاس موقع پرWWFکے تعاون سے قائم وو کیشنل سنٹرمیں زیر تربیت خواتین سے ملاقات کی اور ان کی تربیت کی افادیت کے بارے میں سوالات کیے۔ تربیت پانے والی خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے شگفتہ حسین نے بتایا۔کہ اس سے پہلے WWF کی تعاون سے 60 خواتین نے سلائی, کڑھائی میں 6 ماہ کی تربیت مکمل کر لی ہیں۔جبکہ 20 مزید خواتین تربیت پا رہی ہیں۔جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔برٹش ہائی کمشنر نے خواتین کی تیار کردہ ملبوسات میں گہری دلچسپی لی۔اور ان کے کام کو سراہا۔

۔WWF پاکستان کی تعاون سے SADCWO نے مسجد اور جماعتخانے کی Roof Insulation ۔مال مویشیوں کی ویکسینشن، شندور کلین اپ کیمپین, شندور کے مقام پر Predator Prof Corral کی تعمیر اور آفس کےلئے فرنیچرکی فراہمی شامل ہیں۔ SADCWO کے مقاصد اور کارکردگی کے بارے میں جنرل سکریٹری اسلام خان نے مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ تنظیم ہذا روان سال کے دوران ویلی کی سطح پر 20 معذور افراد کو بیساکھی فرہم کی۔ للسائل والمحروم فاونڈیشن kpk کی تعاون سے 20 خواتین کے لیے تربیتی پروگرام چلا رہی ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نےمہمانون کےکتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور SADCWOکی کارکردگی کو سراہا۔
British high commissioner visit chitral laspur 4

British high commissioner visit chitral laspur 5

British high commissioner visit chitral laspur 611


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24216