Chitral Times

Aug 23, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • شندور پولوکے فاتح ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ بونی پہنچنے پر شانداراستقبال

    July 22, 2019 at 9:03 pm

    بونی(ایس این پیرزادہ) شندور پولوکپ کے فاتح چترال اے ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ مستوج سے بونی پہنچنے پرعوام نے مختلف مقامات پرشانداراستقبال کیا،اس موقع پراپرچترال کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کےاغزاز میں ڈی سی آفس بونی میں ایک پررونق تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا، کھلاڑیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے ڈی سی اپرچترال شاہ سعود نے پولو کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کا عہد کیا،اس موقعے پرٹیم کیپٹن شہزادہ سکندرالملک اور ساتھیوں نے ڈھول کی تھاپ پرروایتی رقص کرکے شائقین سے داد وصول کیا۔

  • error: Content is protected !!