Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا چترالی مسائل حل کرنیکے بجائےعوام کولولی پاپ دینے کی کوشش کررہےہیں…خالدمحمود

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)مولانا عبدالاکبر چترالی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو لولی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ ہمیشہ ان کا خاصہ رہا ہے‘، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے ایم این اے عبدالاکبر چترالی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے تھی کہ وہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ناقص کارکردگی پر بھی بات کرتے جنہوں نے گولین کی حادثے کی تفصیلی رپورٹ صوبائی حکومت تک پہنچانے میں 15دن لگائے انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب کیا بتا سکتے ہیں کہ ان نے ابھی تک این ڈی ایم اے سے کتنی مرتبہ رابطہ کیا اور جب گولین کا واقعہ ہوا تو وہ چترال میں موجود تھے لیکن لوگوں کو دلا سہ اور ان کے غم میں کو بانٹنے کے بجائے شندور پولو سے محظوظ ہونا مناسب سمجھا انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو چاہیے کہ وہ اب عوام کے حقوق کے لئے متعلقہ فورمز پر بات کرے صرف پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا انہوں نے کہاکہ گولین کے حادثے کی رپورٹ صوبائی حکومت تک پہنچتے ہی تحریک انصاف کے ایم پی اے وزیر زادہ نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر اس معاملے کو اٹھایا اور بہت جلد ہی بحالی کے کام کے لئے متعین فنڈز جاری کرنے میں وہ بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب کو یا کھل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے یا حکومت کا ساتھ دینا چاہیے صوبائی اور مرکزی وزراء اور حکومت سے ملاقاتوں میں وہ تحریک انصاف کی تعریف کر کے تھکتے نہیں لیکن پریس کانفرنس میں وہ صوبائی حکومت پر بلا جواز تنقید کر تے ہیں جو ان کے دوہرا معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ا


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24185