Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل ٹیچرزایسوسی ایشن چترال نے الیکشن کیلئے اپنے منشورکا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے الیکشن 2019 کیلئے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اپٹا اپنے قائد ملک خالد خان کے قائم کردہ غیر سیاسی تنظیم کی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کی سختی سے مذمت کرتی ہے ۔ اور پر سکون تعلیمی ماحول کی فراہمی ، میرٹ کی پاسداری ، معیاری تعلیم اور اساتذہ کو مقام دینا اُن کے منشور کی بنیاد ہے ۔ ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل کیڈرز ٹیچر ز الائنس ضلع چترال کے ا میدوار برائے ضلعی صدارت لوئر چترال ضیاء الرحمن نے اپنے پینل کا اعلان کیا ۔ جس کے مطابق سلطان محمد خان ضلعی جنرل سیکرٹری ، زاہد عالم برائے صدارت تحصیل لوئر چترال ، امیر حمزہ جنرل سیکرٹری تحصیل لوئر چترال ، محمد امین امیدوار برائے صدارت تحصیل دروش اور محمد انعام اللہ جنرل سیکرٹری تحصیل دروش کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ، کہ انشا اللہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور قوم کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے یہ پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اساتذہ میں بہت سی تنظیمات مختلف پارٹیوں کے ونگ کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اور اُن کا ایجنڈا سیاسی ہے ۔ لیکن آل کیڈر ٹیچرز الائنس صرف اور صرف اساتذہ کے حقوق اور نونہالان قوم کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کرنے ،بچوں پر بستے کا بوجھ کم کرنے ، ٹیچنگ الاءونس کیلئے عملی جدو جہد ، ٹیچر سن کوٹہ کی بحالی ، پروموٹ ہونے والے اساتذہ کی سنیارٹی بحال کرنے ، پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں پرائمری سکولوں کے تجربات کا شمار کروانے کیلئے کوشش کی جائے گی ۔ اسی طرح پی ایس ٹی کیلئے ٹی ٹی اور اے ٹی میں کوٹہ دلوانے ، پرائمری اور ایلمنٹری اساتذہ کیلئے ایس ایس میں کوٹہ دلوانے ،پی ایس ٹی بنیادی سکیل 15ایلمنٹری کا 16اورایس ایس ٹی بنیادی سکیل 17کرنے ، کمپیوٹر سائنس ڈگری ہولڈر کیلئے ایس ایس ٹی میں کوٹہ و پی ای ٹی اسا تذہ کیلئے ایس ایس ٹی میں کوٹہ دلوانے سمیت چھٹیوں میں کنونس الاءونس کی کٹوتی روکنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔
all teacher association chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24163