Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت چترال سی پیک روٹ کیلئے چترال کے منتخب ممبران اسمبلی بھرپورکوشش کریں…قاری غلام اکبر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز) غذرگلگت بلتستان کے معروف سماجی وسیاسی شخصیت قاری غلام اکبر نے کہا ہے کہ گلگت تاچترال سی پیک روٹ بننے سے چترال اورگلگت بلتستان خصوصا غذر اور چترال کے لوگوں‌کےمابین فاصلے سمیٹ جائیں‌گے اوردوستی کارشتہ مذید مضبوط ہوگا. اپنے دورہ چترال کے موقع پر چترال ٹائمزڈآٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت تاچترال سی پییک روڈ کیلئے 17آرب روپے کے فنڈ کی منظوری پر غذر اورچترال کے عوام میں‌خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے .

انھوں نے بتایا کہ غذر مٹوٹی پل سے گاوں‌بونی چترال تک صرف 100کلومیٹر کچی سڑک کو میٹل کرکے چترال سے چین تک سفری سہولیات کی دستیابی سے پاکستان خصوصا گلگت بلتستان اورچترال میں سیاحت کو فروع دیا جاسکتا ہے . اورسیاحت کی ترقی سے پاکستان کو سالانہ چالیس آرب ڈالرسیاحت کے مد سے متوقع آمدن کے سوچ کو بھی حقیقت کاروپ مل سکتا ہے . قاری غلام اکبرنے چترال کے منتخب ممبران اسمبلی اورخصوصی طور پر ایم این اے چترال عبدالاکبرچترالی سے مطالبہ کیاہےکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے چترال گلگت روڈ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور اس پر عملی کام شروع کیلئے کوششیں‌تیزکردیں‌. جبکہ گلگت سائیڈ سے بھی قانون ساز اسمبلی کے ممبران مرکزی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں‌. انھوں نے چترال اورغذر کے عوام کی مثالی بھائی چارے اورمحبت کو مذید پروان چڑھانے کیلئے ہرطبقہ فکرکو اپنے حصے کاکردار اداکرنے کی بھی اپیل کی .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
24148