Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیپرپختونخواآئی ٹی بورڈاورپینچاب آئی ٹی بورڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جمعہ کے روز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یاداشت(ایم او یو)پر دستخط کئے۔چیئرمین خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے اپنے متعلقہ بورڈز اور حکومتوں کی جانب سے اس یادداشت پر دستخط کیے جب کہ اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران خان بنگش سمیت دونوں صوبوں کے اعلی افسران بحیثیت گواہان موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں بورڈز ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے مستفید ہونگے ایک کام پر بار باروقت ضائع کئے بعیر بہتر نتائج اور وقت اور انرجی کی بچت ہو۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی کامران خان بنگش نے بتایا کہ ان کے صوبے کے بیشتر اداروں میں حکومتی امور کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے جس سے مختلف اداروں کے کام میں کافی ترقی،شفافیت کو یقینی اور فیصلوں کو آسان اور معلوماتی بنایا گیا ہے۔کامران بنگش نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ممبران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ہچکچاتے تھے مگر اب تمام ممبران اسمبلی بات چیت کے لئے آپنے ڈیش بورڈ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی حال تقریبا ہر حکومتی اور عوامی امور میں ہے۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے اس موقع پر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم جلد ہی خیبرپختونخوا آئینگے اور وہاں کی ترقی اور سوفٹ وئیر کا تفصیلی جائزہ لے کر اسے پنجاب میں بھی استعمال کریں گے۔
………………………………………….

خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم میں نئے چیئرمین کی تعیناتی پر بورڈ ملازمین کا اظہار اطمینان
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ فنی تعلیمی بورڈ کے جملہ ملازمین نے پروفیسر ہدایت اللہ جیسے تجربہ کار ماہر تعلیم کو خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ہے بورڈ ملازمین توقع رکھتے ہیں کہ ہدایت اللہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں اپنے وسیع تجربہ اور بصیرت کو استعمال کرکے فنی تعلیمی بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنائینگے جملہ ملازمین نے نئے چیئرمین بورڈ کو فنی تعلیمی بورڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور یہاں پر میرٹ اور شفافیت لانے میں بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی بورڈ ملازمین نے کہا کہ نئے چیئرمین کی سرکردگی میں فنی تعلیمی بورڈ اس صوبے میں فنی تعلیم کے میدان میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نئے کورسسز کے اجراء سے ہنرمند افرادی قوت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ پروفیسر ہدایت اللہ وسیع بصیرت اور بیرونی دنیا کے فنی تعلیمی ماڈلز کی جان کاری رکھتے ہیں بورڈ ملازمین نے ان کی بحیثیت چیئرمین تعیناتی پر دلی اطمینان کا اظہار کیا۔

                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گریڈ 18 کے تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ 18 کے تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد طاہر کو تبدیل کرکے ان کو بحثیت ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ہے جبکہ اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) ٹانک غازی نواز کی بحیثیت اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) ڈی آئی خان اور اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) بنوں خالد محمود کو بحیثیت اے ڈی سی(ایف اینڈ پی)لکی مروت تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پلاننگ افسر لکی مروت ریاض خان کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24139