Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی ایل ایس او کی خدمات قابل ستائش ہیں‌…. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد عرفان الدین

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اپنی تقرری کے بعد پہلی مرتبہ بیارلوکل سپورٹ ارگنائزیشن (بی ایل ایس او) کا دورہ کیا .اس موقع پر منیجر BLSO شیر افضل نے انھیں خوش آمدید کہا اور ادارے کے بارے میں بریفنگ دی.

انھوں‌نے بتایا کہ گذشتہ سالوں سے پراجیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے ارگنائزیشن مشکل حالات سے گذر رہی ہے البتہ اس دوراں علاقے کے مرد اور خواتین تنظیمات اپنی بساط کے مطابق ادارہ کو چلانے میں مدد کر رہی ہیں۔ جبکہ BLSO کے ساتھ چترال کی ایڈمنسٹریشن نے ھمیشہ مدد کی ہے اس سلسلے میں سابقہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج منہاس الدیں کی خدمات قابل تعریف ہیں جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں نے اس ادارے کو اپنے پاؤن پر کھڑ اکرنے کے لئے بھر پور کوشش کی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر کومذید بتایا گیا کہ 2015؁ء کے قدرتی آفات کے دوران Health & Nutrition Development Society (HANDS) علاقے کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے جس کو لوگ اب بھی یاد کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بی ایل ایس او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ BLSO کا دورہ اور کارکردگی دیکھکر انھیں بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے جو علاقے کے عوام کا ادارہ ہونے کے ناطے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں اپنی تعاؤن کا یقین دلایا۔ اس موقع پر AKRSP اپر چترال کے پروگرام منیجر سید سجاد حسین اور شمشیر بھی موجود تھیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24114