Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیو پی نے 55 45.179 ملین روپے کے آٹھ پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے55 45.179 ملین روپے کے آٹھ پراجیکٹس کی منظوری دیدی ہے۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔جس میں سیکرٹری محکمہ منصوبہ سازی اور ترقی عاطف رحمن،پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران،پلاننگ کمیشن اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اورضم شدہ اضلاع کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبے اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں بشمول محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،داخلہ،بلدیات،کثیر شعبہ جاتی ترقی،سڑکوں اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق نو منصوبوں پر تفصیلی غوروخوص کے بعد آٹھ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔جبکہ ایک پروجیکٹ کو غیر موضوع ڈیزائن کے باعث مؤخر کرکے اصلاح کے لیے متعلقہ محکمے کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ء ابتدا ئی ثانوی تعلیم کے شعبے کی منظور کر وہ منصوبوں میں 2018-19 کے دوران کیڈٹ کالجز کے فاٹا کے طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کے ایوارڈ،سب ڈویڑن ڈی آئی خان کے مختلف فعال تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے،نقصان زدہ تعلیمی اداروں کی بحالی،اضافی کمروں کی تعمیر اور غیر دستیاب سہولیات کی فراہمی اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹIMU) (کے قیام کے منصوبے جبکہ داخلہ کے شعبے میں جنوبی وزیرستان میں انسداد انتہا پسندی کے مرکز اجالا کے منصوبے شامل ہیں۔اسی طرح محکمہ بلدیات کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں میونسپل سروسز ڈیلیوری پروگرام خیبر پختونخوا کے واٹر اینڈ سینیٹیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت واٹر ا ینڈ سینٹیشن سروس پشاور میں میونسپل مینجمنٹ انفارمیشن یونٹ MMIUکا قیام کے منصوبے اور کثیر شعبہ جا تی ترقی کے شعبے میں چیف سیکرٹری کے دفتر میں پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ رفارم یونٹکے قیام کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئی اس کے علاوہ سڑکوں کے شعبہ میں سی وی ایف فنڈ کے تحت ضلع سوات میں ایک اور ضلع ہری پور میں دو سڑکوں کی بحالی کے لیے کنسیپٹ کلیئرنس کاتصور اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے لئے ڈیجیٹل ملازمتوں کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24108