Chitral Times

Apr 21, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندورفیسٹول کے فاتح چترال اے ٹیم کے اعزاز میں چترال سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کی خصوصی ہدایت پر شندورفیسٹول کے فاتح چترال اے پولو ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں چترال سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، صدرپولو ایسوسی ایشن اورکیپٹین چترال اے ٹیم شہزادہ سکندرالملک کے علاوہ اے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اورافسران نے شرکت کی۔

تقریب میں کرنل معین الدین نے اے ٹیم کے کیپٹن شہزادہ سکندرالملک سمیت تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل معین الدین نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شندور میں تمام کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار میچ کا مظاہرہ کیا۔ جو انکی ٹیم ورک اور اتفاق کا نتیجہ تھا۔انھوں نے کھلاڑیوں سمیت ٹیم کیپٹن شہزادہ سکندرالملک کی کاوشوں کو خصوصی سراہتے ہوئے انھیں شاباش دی۔ کمانڈنٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ چترال کی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اورولولے سے کھیلے گی۔

 


شیئر کریں: