Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

51 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے….ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ترجمان مذہبی امور کے مطابق 37 ہزار سرکاری جبکہ 14 ہزار عازمین حج نجی سکیم کے ذریعے مکہ اور مدینہ منورہ پہنچے۔ترجمان کے مطابق 12 پروازوں سے مزید 3 ہزار 328 عازمینِ حج ا16 جولائی کی رات تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرکے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، آج مزید 1 ہزار 783 عازمین 47 بسوں کے ذریعے مکہ روانہ ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ گمشدگی وبازیابی نے 1607 بیگ تلاش کرکے عازمین کے حوالے کئے، راستہ بھولنے والے 84 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایا گیا، حرم گائیڈز نے 154 عازمین کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ 87 پرائیویٹ حج گروپ ا?رگنائزرز کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 3509 مریضوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اب تک ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 99 اور شکایات کیلئے 61 کالز موصول ہوئیں جبکہ نجی سکیم کا 1 جبکہ سرکاری حج سکیم کے 2 عازمینِ حج کی وفات ہوئی۔

…………………………………………….

معذور سرکاری ملازمین کا سفری الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار ماہانہ کردیا گیا
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے دوران معذور سرکاری ملازمین کے خصوصی سفری الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے ماہانہ کردیا ہے جبکہ انہیں نارمل سفری الاؤنس بھی ملے گا۔گریڈ 1 تا 4 کے معذور ملازمین کو 340 روپے، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کو 460 روپے، گریڈ 11 تا گریڈ 15 کے ملازمین کو 680 اور گریڈ 16 تا 20 کے ملازمین کو 120 روپے ماہانہ سفری الاؤنس الگ سے دستیاب ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24072